22 اکتوبر 2017 - 14:07
پشاور، مساجد میں سرکاری امام مقرر کرنے کیلئے سروے مکمل

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے اربن اورسٹی ایریا میں سروے مکمل ہوگیا ہے جبکہ دیگراضلاع میں سروے کاکام جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کی مساجد میں سرکاری امام مقرر کرنے کے لئے سروے کا کام مکمل ہو گیا ہے 30 فیصد مساجد میں تعلیمی اداروں کے اسلامیات اور عربی کے اساتذہ بطور امام خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
20 فیصد مساجد میں افغان مہاجرین علماء جبکہ 10 فیصد مساجد میں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے علماء حضرات بطور امام خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر مختلف مسالک کی 8 ہزار سے زائد عبادت گاہیں موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کی تمام مساجد میں تربیت یافتہ اساتذہ ( امام ) بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا، جنہیں تنخواہیں بھی دی جائینگی۔ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی مساجد میں سرکاری امام مقرر کرنے کے لئے سروے کا کام شروع ہوا تھا تاکہ اس کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جاسکیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے اربن اور سٹی ایریا میں سروے مکمل ہوگیا ہے جبکہ دیگراضلاع میں سروے کاکام جاری ہے۔

.......

/169